جمعہ 23 اپریل 2021 - 04:53
حدیث روز | ایسی خاتون جس کی مثل کوئی نہیں

حوزہ/ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی عظمت کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

أَيْنَ مِثْلُ خَدِيجَةَ صَدَّقَتْنِي حِينَ كَذَّبَنِي النَّاسُ‌ وَ وَازَرَتْنِي عَلَى دِينِ اللَّهِ وَ أَعَانَتْنِي عَلَيْهِ بِمَالِهَا إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ أَمَرَنِي أَنْ أُبَشِّرَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبِ الزُّمُرُّدِ لَا صَخَبَ فِيهِ وَ لَا نَصَب

حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

خدیجہ جیسا کون ہو سکتا ہے!؟ اس نے اس وقت میری تصدیق کی کہ جب لوگ مجھے جھٹلا رہے تھے اور دین خدا کی پیشرفت کے لئے اپنی ثروت سے میری مدد کی۔ خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ خدیجہ سلام اللہ علیہا کو بہشت میں ایسے زمرد کے محل کی خوشخبری سناؤ کہ جس میں نہ کوئی رنج ہے اور نہ کوئی  زحمت۔

بحارالأنوار: ج ‌۴۳، ص ۱۳۱

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha